ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں لوٹ مار اور جھوٹ کا راج، بی جے پی حکومت نے 1.50 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں، پرینکا گاندھی کا خانہ پور میں انتخابی ریلی سے خطاب

کرناٹک میں لوٹ مار اور جھوٹ کا راج، بی جے پی حکومت نے 1.50 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں، پرینکا گاندھی کا خانہ پور میں انتخابی ریلی سے خطاب

Sun, 30 Apr 2023 21:38:20    S.O. News Service

بنگلورو،30/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کرناٹک کے خانہ پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے  کہا کہ بی جے پی حکومت نے کرناٹک سے 1.50 لاکھ کروڑ روپے لوٹ لئے ہیں۔ یہ لوٹ مار اور جھوٹ کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے کرناٹک میں 100 ایمس اسپتال، 30,000 بچوں کے لیے اسمارٹ کلاس روم اور 30 لاکھ غریبوں کے لیے گھر بنائے جا سکتے تھے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے بدعنوانی کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ بی جے پی نے کرناٹک میں ایم ایل اے خرید کر ایسی حکومت بنائی جس کی نیت شروع سے ہی غلط تھی۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں نظم و نسق میں کمی آئی ہے، وزیر اعلیٰ بدلے گئے، جس سے ترقیاتی کام رک گئے اور بدعنوانی  کا دور دورہ ہوگیا ہے۔ آج کرناٹک میں بی جے پی حکومت 40 فیصد کمیشن والی حکومت کے طور پر جانی جاتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں مہنگائی، بے روزگاری مسائل ہیں۔ اگر بی جے پی لیڈر عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنا چاہئے، ہم ایسا نہیں کریں گے۔ پرینکا گاندھی نے اسٹیج سے کرناٹک کی خواتین کے لیے کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ان کی پارٹی ریاست میں انتخابات کے بعد حکومت بناتی ہے تو وہ ریاست کی خواتین کے لیے کیا کرے گی۔

پرینکا گاندھی نے  کانگریس کی جانب سے  اعلانات کی تفصیل کچھ اس طرح بتائی

  • آنگن واڑی بہنوں کا اعزازیہ 15000 روپے کیا جائے گا۔
  • منی آنگن واڑی بہنوں کا اعزازیہ 10000 روپے تک کیا جائے گا۔
  • آشا بہنوں کا اعزازیہ 8000 روپے تک ہوگا۔
  • مڈ ڈے میل بہنوں کا اعزازیہ بڑھا کر 5000 روپے کیا جائے گا۔
  • آنگن واڑی سے ریٹائرمنٹ کے بعد 3 لاکھ روپے اور منی آنگن واڑی سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

Share: